ابنا: الفرات کے حوالے سے نقل ہے کہ عراق کے ایک دینی مرجع آیت اللہ سید محمد سعید حکیم نے نجف اشرف میں مبلغین کے ایک گروہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں سے عراق کے تمام عوام کو خطرہ لاحق ہے لہذا داعش کے خلاف جہاد کا فتوی کسی خآص گروہ سے مخصوص نہیں ہے بلکہ داعش کے خلاف جہاد کا فتوی شیعہ اور سنی تمام علماء کا مشترکہ فتوی ہے کیونکہ داعش دہشت گرد تنظیم سے سنی اور شیعہ دونوں کو خطرہ لاحق ہے۔
آیت اللہ سید سعید حکیم نے عراقی حکام پر زوردیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے عراقی شہریوں کو داعش کی بربریت اور مظالم سے محفوظ رکھنے کی کوشش کریں۔ ادھر عراق کے ایک اور دینی مرجع شیخ بشیر نجفی نے بھی داعش کے خلاف جہاد کا فتوی دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم سے اسلام اور مسملانوں کو زبردست خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور داعش دہشت گرد تنظیم امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی آلہ کار تنظیم ہے۔ ذرائع کے مطابق عراقی عوام داعش دہشت گردوتنظیم کے خلاف آیت اللہ سیستانی کے فتوی کے بعد جوق در جوق عراقی فوجیوں کی مدد کے لئے فوجی تربیت حاصل کررہے ہیں۔
.......
/169